اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے ابو عماد الرفاعی نے فلسطین میں مزاحمتی گروہوں کے لئے ایران کی بھر پور مدد و حمایت کو سرہاتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے تعلقات ہمیشہ مضبوط اور مستحکم رہے ہیں اور غزہ کی حالیہ جنگ کے بعد، ان تعلقات میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی ہے۔
الرفاعی نے تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سیکریٹری جنرل کے حالیہ دورے تہران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ غزہ کی حالیہ جنگ کے بعد ایران اور جہاد اسلامی کے تعلقات کی تقویت اور غزہ کی تعمیر نو میں ایران کی حمایت اور مدد کے مقصد سے انجام دیا گیا ہے۔
لبنان میں تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے نے کہا کہ غاصب صہیونی حکومت نے غزہ خلاف حالیہ جنگ میں کسی بھی بین الاقوامی قوانین کا لحاظ رکھے بغیر، غزہ پر شدید قسم کی بمباری کی اور غزہ میں عظیم المیہ رونما ہوا ہے اور غزہ تقریبا تباہ ہوکر رہ گیا ہے اور غزہ کی تعمیرنو کے لئے عالمی برادری کی وسیع امداد کی ضرورت ہے۔
.......
/169